مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے عنوان سے منعقد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور روس ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں عملی طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انھوں نے کہا کہ تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا مقصد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے احساس کو بیدار کرنا ہے کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں سے عالمی امن اور بنی نوع انسان کو زبردست خطرات لاحق ہیں ولید معلم نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں سے زبر دست خطرات لاحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور روس ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنے کئے ہوئے وعدے کو پورا کریں اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے لئے اپنے ہی ملک سس عملی کام شروع کریں۔
ولید المعلم
امریکہ اور روس ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں عملی طور پراپنی ذمہ داریاں پوری کریں
شام کے وزیر خارجہ نے تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے عنوان سے منعقد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور روس ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں عملی طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
News ID 1065564
آپ کا تبصرہ